• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا عمران بشریٰ کی حقوق زوجیت کے عنوان سے دائر درخواست کی شدید مذمت اور اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد (ممتاز علوی) پاکستان تحریکِ انصاف نے جمعے کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ’’حقوق زوجیت‘‘ کے عنوان سے دائردرخواست کی شدید مذمت کی اور اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست اخلاقی طور پر ناقابل قبول اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے درخواست کا ان دونوں، انکے خاندان، پی ٹی آئی یا انکی قانونی ٹیم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق دائر درخواست کی سخت مذمت کی اور اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے اس درخواست کو اخلاقی طور پر ناقابل قبول، سیاسی طور پر محرک اور قانونی طور پر بے بنیاد قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید