• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب باہمی مفادات اور حساس معاملات کو نظر میں رکھے، بھارت

ممبئی (جنگ نیوز)سعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدے پر بھارت کی تشویش، ریاض سے "حساس معاملات" کا خیال رکھنے کی اپیل کردی۔ بھارت نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور حساس معاملات کو مدِنظر رکھے۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا سعودیہ کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے جو پچھلے برسوں میں خاصی گہری ہوئی ہے۔سعودی عرب اور پاکستان نے بدھ کو "اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ" پر دستخط کیے تھے ۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے برسوں میں خاصے گہرے ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ یہ شراکت داری حساس معاملات کو پیش نظر رکھے گی۔ سعودی عرب بھارت کو تیل اور ایل پی جی کا بڑا سپلائر ہے اور دونوں ممالک پیٹروکیمیکلز و ریفائنری منصوبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے مضمرات کا بغور جائزہ لے گا، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کئی جنگیں اور حالیہ شدید جھڑپ لڑ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید