اسلام آ باد (رانا غلام قادر )سرکاری ریٹیل ریٹ 2 ماہ میں4 روپے بڑھانے کے باوجود چینی کی اوسط قیمت بدستور زیادہ ہے۔سرکاری ریٹیل قیمت 177روپے ہے جبکہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت183اعشاریہ 91روپے اورچینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت195روپےفی کلو پر برقرار ہے،کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190روپےفی کلو تک ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ چینی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار کے مطا بق کراچی میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ195روپے فی کلو تک ہے،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 183روپے91پیسےفی کلوپرآگئی ،گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت184روپےایک پیسےفی کلو تھی۔ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت141روپے28پیسےفی کلوتھی۔ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 10 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی۔چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت15 ستمبرسے177روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔گذشتہ2مہینوں میں چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت میں4روپےتک فی کلوکا اضافہ کیاجاچکا ہے۔چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت15 جولائی2025 کو173روپےفی کلو مقرر کی گئی تھی ۔چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 15اگست 2025کو بڑھا کر 175 روپے فی کلو کی گئی تھی۔