• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، ایران کی ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، قائمہ کمیٹی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر،این این آئی ) قومی اسمبلی قائمہ مذہبی امور نے کہا ہے کہ عراق اور ایران کی ائیر لائنوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے ،زائرین کے لیے ایک قابل عمل سبسڈی پیکج تیار کیا جائے، جس میں عازمین حج کو دی جانے والی سہولیات کی طرز پراخراجات میں 50 امریکی ڈالر کی کمی بھی شامل ہے۔کراچی سے نجف شریف  براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کیلئے  قومی فضائی کمپنی و دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کی سفارش ہوائی سفر کے حوالے سے کمیٹی نے سختی سے سفارش کی کہ وزارت کراچی سے نجف شریف کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے قومی فضائی کمپنی اور دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کرے۔
اہم خبریں سے مزید