• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی کبھی گیم سے ہٹ کر بہت سی چیزیں معنی رکھتی ہیں، ماہرین کرکٹ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے خصوصی پروگرام اسپورٹس فلور میں میزبان دانش انیس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف ، اولمپیئن سمیر حسین ،سابق کرکٹر سکندر بخت اور کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کبھی کبھی گیم سے ہٹ کر بہت سی چیزیں معنی رکھتی ہیں۔آل راؤنڈرز کی جگہ اسپلسٹ کھلاڑیوں کو ترجیح دینی چاہئے۔ بھارت نے آج بہت بری فیلڈنگ کی۔ پروگرام میں ماہرین کرکٹ و تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی اور سید یحییٰ حسینی نے بھی حصہ لیا۔ سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ کبھی کبھی گیم سے ہٹ کر بہت سی چیزیں معنی رکھتی ہیں۔ ہمارا کوئی بلے باز نہیں چل رہا ہے اس وجہ سے ہم شروع سے ہی دباؤ میں آجاتے ہیں۔ دو چیزیں جو میچ میں نظر آرہی ہیں اس میں کوچنگ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے وہ نیچرل ہے ایک صائم ایوب کی بولنگ ایک شاہین آفریدی کی بیٹنگ تو پھر ضروری ہے سب کو نیچرل ہی کھیلنے دیں۔ فخر زمان کے آؤٹ سے متعلق راشد لطیف نے کہا کہ کئی کیمروں کے زاویوں سے دیکھا جاتا ہے پھر فیصلہ دیا جاتا ہے جبکہ تھرڈ امپائر نے یہاں ایسا نہیں کیا گیا بہت جلدی بازی میں فیصلہ دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید