• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کرکٹ میں بھارت کی پاکستان پر برتری برقرار

دبئی (نمائندہ خصوصی )کرکٹ کے میدان میں روایتی حریفوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہمیشہ دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ حالیہ کچھ میچز کے نتائج پر نظر ڈالی جائے تو بھارت نے پاکستان پر اپنی برتری قائم رکھی ہے۔گزشتہ تین سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پانچ ٹی 20 میچز میں سے چار میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے، جب کہ پاکستان صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا، پاکستان کو واحد کامیابی 4ستمبر 2022میں ملی۔21،ستمبر 2025 کو دبئی میں ہونے والے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔اس سے پہلے 14 ستمبر 2025 کو بھی دبئی میں ہی کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔9 جون 2024 کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو صرف 6 رنز کے فرق سے شکست دی۔23 اکتوبر 2022 کو میلبورن میں ہونے والے میچ میں بھی بھارت 4 وکٹوں سے فاتح رہا۔دوسری جانب، پاکستان نے اپنی واحد کامیابی 4 ستمبر 2022 کو دبئی میں حاصل کی تھی، جب اس نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید