• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل جیت رہے ہیں، پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، رقابت کی بات درست نہیں، بھارتی کپتان

دبئی(عبدالماجدبھٹی)بھارت کے کپتان شمبن گل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف مسلسل جیت رہے ہیں اس لئے اب دونوں ملکوں میں کوئی مقابلہ نہیں اس لئے رقابت کی بات کرنا درست نہیں ہے ہمارا ریکارڈ پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارت اور پاکستان کی اب روایتی rivalry بنتی نہیں ہے،آپ لوگوں اور صحافیوں کو یہ سوال پوچھنا بند کرنا چاہئے، بھارتی کپتان نے کہا کہ گزشتہ دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے، پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے، فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں مگر آگے اور بھی اہم میچز باقی ہیں، سوریا کمار نے کہا کہ فیلڈنگ کوچ نے کیچ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے طلب کیا،لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھاکچھ اچھے سوال بھی کر لیا کریں، ٹیم نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید