• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی، سرکاری زمین کی الاٹمنٹ منسوخ اور انٹری فریز کرنے کے خلاف شہلا عمر اور دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی، نیب کے تفتیشی افسر علیم بیگ نے کہا کہ درخواست گزاروں نے افسران کی ملی بھگت سے 2003 میں جعلی اور غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کروا لی، 200 ایکڑ سے زائد زمین کی جعلی الاٹمنٹ منسوخ کرالی ہے، کورنگی انڈ سٹریل ایریا میں سرکاری زمین تھی جو پرائیوٹ افراد نے اپنے نام کروالی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے تو نیب کو تحقیقات کرنے سے نہیں روکا، تحقیقات کا عمل جاری رکھا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید