• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی ذہنیت جاگیردارانہ، قابض میئر ترجمان بنے ہوئے ہیں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 24ستمبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یوسی 4اور یوسی 7اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا، جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین یوسی 1خورشید عالم اور نامزد وارڈ کونسلر یوسی 7وارڈ 4بلال نصیر کی انتخابی مہم میں شرکت، بسم اللہ چوک،گلشن ضیا اور رحمت چوک پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری، نامزد امیدواران و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، منعم ظفر خان نے اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے قابض ٹاؤن چیئر مین کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث اورنگی ٹاؤن میں پیدا شدہ بدترین صورتحال کی شدید مذمت کی اور عوام کو درپیش مشکلات، پانی کی شدید قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، منعم ظفر خان نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذہنیت وڈیرانہ و جاگیردارانہ ہے اور قابض میئر اس کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، پوری پارٹی ایک خاندان اور وصیت و وراثت کی بنیاد پر چل رہی ہے، پیپلز پارٹی نے 17سال کے دوران اپنے بدترین دور حکمرانی میں نا اہلی، بد انتظامی اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، عوام کے مسائل سے اس کو کوئی سروکار نہیں ہے، منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 24ستمبر کا دن ترازو کی کامیابی اور عوام کی فتح کا دن ہے، جماعت اسلامی نے باکردار،محنتی اور دیانتدارا میدوار میدان میں اتارے ہیں، ان کا اورنگی ٹاؤن سے محبت اور خدمت کا رشتہ ہے، جماعت اسلامی کا مقصد ووٹ کی طاقت کے ذریعے ظلم کے اس نظام کا خاتمہ اور عوام کے مسائل حل کرنا ہے، اورنگی ٹاؤن کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 24ستمبر کو ترازو کے نشان پر مہر لگا ئیں ہم آپ کو پانی،بجلی، گیس سمیت تمام حقوق ان نااہل حکمرانوں سے دلواکررہیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید