کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ دنیا کے کے بدلتے ہوئے حالات اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کے پیش نظر ضروری ہے کہ تمام مسلمان وحدت اسلامی کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تاکہ کوئی اسلام دشمن طاقت ان کے درمیان انتشار پیدا کر کے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین معاہدہ خوش آ ئند اور وحدت اسلامی کی علامت ہے ۔