کراچی (جنگ نیوز)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن لیڈیز ونگ کے وفد نےپیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری شازیہ کریم سنگھار سے ملاقات کی ۔وفد میں کنوینر نوشین جاوید ‘ڈپٹی کنوینر شیر بانو عبد الحمید اور بورڈ ممبران شامل تھیں ، ملاقات میں سلائی سینٹر، بیوٹیشن سینٹر، مہندی سینٹر، موبائل ریپئرنگ سینٹر اور آئی ٹی سینٹر جیسے فلاحی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے اجرا سے متعلق درخواست پیش کی گئی۔