• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کمہار واڑہ لیاری میں تجاوزات تین دن میں ختم کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیو کمہار واڑہ روڈبالمقابل بزنجو چوک پر تجاوزات اور قبضے کو تین دن میں ختم کرنے کی ہدایت کی ہےاگر آپ کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود ہے جیسے کہ ٹائٹل ڈاکومنٹ، لیز، لائسنس یا اجازت نامہ، تو آپ دفعہ 4 کے تحت ریویو پٹیشن دائر کر سکتے ہیں۔ یہ ریویو پٹیشن اور متعلقہ دستاویزات تین (03) دن کے اندر دفتر اسسٹنٹ کمشنر لیاری سب ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، متصل گل پلازہ، ایم۔اے۔ جناح روڈ، کراچی میں جمع کرائی جائیں اگر ہدایت پر عمل نہ کیا گیا تو دفعہ 5 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، بشمول اسپیشل اینٹی انکروچمنٹ کورٹ، سِوک سینٹر، کراچی میں مقدمہ دائر کیا جانا بھی شامل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید