کراچی( اسٹاف رپورٹر )پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نےگٹر اور مین ہول کی صفائی کے دوران گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے تین مزدوروں کے حوالے سے شدید افسوس و مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اندوھناک حادثات وطن عزیز کے پورے نظام حکمرانی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے واقعے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کروائی جائے تاکہ اس طرح کےسانحات دوبارہ رونما نہ ہوں۔