• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش حملے میں سہولت کاری، ملزمہ کے وکیل سے ایف آئی آر کی واضح نقول طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ائیرپورٹ کے قریب چائنیز کانوائے پر خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار م ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر ملزمہ کے وکیل سے ایف آئی آر کی صاف اور واضح نقول طلب کرلیں، ہائی کورٹ میں ائیرپورٹ کے قریب چائنیز کانوائے پر خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر کا انگلش ترجمہ بھی منسلک کیا ہے، قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ معاف کیجیے گا ترجمے کے متعلق میرا تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا ، اصل اور ترجمے میں فرق ہوتا ہے، اردو میں ہو یا سندھی میں، اصل متن دیکھنا پسند کرتا ہوں، سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں، درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید