کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے مملکتِ سعودیہ عربیہ کے یومِ الوطنی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ سعودی عرب اور حرمین شریفین سے والہانہ محبت رکھتا ہے اور اس کے دفاع کو اپنی سعادت سمجھتا ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات ایمان، اخوت اور ایثار کی بنیاد پر قائم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ما بین دفاعی معاہدہ پوری دنیا کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، قاری محمد عثمان نے سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔