کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 45سالہ سعید اللہ جاں بحق جبکہ اہلیہ 40سالہ رحیمہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق حادثہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ، گلشن حدید فیزون میں ٹریفک حادثے میں 35سال کا شخص جاں بحق ہوگیا ، شناخت نہیں ہوسکی ،کورنگی سنگرچورنگی کے قریب تیزرفتارٹرک بریک فیل ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کوروندھتا ہوا فٹ پاتھ پر چڑ گیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار2افراد زخمی ہوئے جبکہ ان کی موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے پھنس گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، بلدیہ نمبر دو ٹریفک پولیس چوکی والے روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ محمد نعیم ولد لیاقت علی جاں بحق ہوگیا جو جب چوکی کا رہائشی تھا ،پولیس کے مطابق حادثۃ کا ذمہ دارڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔