• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز آج سے بند رہیں گی، گرینڈ ہیلتھ الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایک اجلاس سول اسپتال کراچی میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سے وابستہ مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز 23 ستمبر سے مکمل طور پر بند رہیں گی، البتہ ہنگامی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اجلاس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے، وائی این اے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن سندھ، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے نمائندے شریک ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید