• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے مقتول خواجہ سرا کی شناخت، ساتھی کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے تیسرے خواجہ سرا کی شناخت 25 سالہ محمد یونس ولد محمد صالح کے نام سے کرلی گئی ، مقتول خیرپور کا رہائشی تھا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی،ورثا میت وصول کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے ،3 خواجہ سراؤں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے ایک ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق مقتول ایک خواجہ سرا کا موبائل فون پولیس کومل گیا ہے جبکہ ایک خواجہ سرا اپنا موبائل فون گھر پرہی چھوڑ کرگیا تھا، تیسرے خواجہ سرا کے پاس موبائل فون موجود تھا یا نہیں تحقیقات جاری ہیں ، موبائل فونز کا سی ڈی آر حاصل کرلیا ہے، قتل کیے جانے والے خواجہ سرا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے تک اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے اس کے بعد فون پر کال جاتی رہی لیکن کسی نے اٹینڈ نہیں کیا ، ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق تینوں خواجہ سرا بائیولوجیکل مرد تھے خواجہ سراؤں کو متعدد گولیاں ماری گئی تھیں، تینوں کی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید