• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال ملیریا کے 2 ہزار 242 کیس رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال جنوری سے 21ستمبر تک ملیریا کے 2ہزار 242 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ شہر کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ کیس ضلع ملیر سے سامنے آئے ہیں، جہاں اب تک 649مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کے مطابق ضلع جنوبی سے 392، کورنگی سے 386، ضلع غربی سے 373، ضلع شرقی سے 194، وسطی سے 138اور ضلع کیماڑی سے 110ملیریا کیس سامنے آئے ہیں جبکہ صرف ملیر میں کیسز کی شرح تقریباً 50 فیصد بڑھ گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید