کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ کی 38 نشستوں پر بدھ 24 ستمبر کو بلدیاتی(ضمنی) انتخابات ہوں گے، اس موقع پرصوبائی حکومت نے کراچی کے تین اضلاع سمیت سندھ بھر کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس علاقوں کے لیے رینجرز طلب کرلی گئی ہے، کراچی کے تینوں اضلاع حساس قراردئے گئے ہیں ،ضلع شرقی ،غربی اور کیماڑی کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر لیاری ایکسپریس وے یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر دس امیدوار ہیں، ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی گلشن ضیاء یوسی ایک میں چیئرمین کی نشست پر 15 امیدوار مدمقابل ، ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی شاہ ولی اللہ نگر کی یوسی ایک پر چیئرمین اور سات پر جنرل ممبر4 کی نشست کےلیے پانچ ، ضلع شرقی ٹی ایم سی سہراب گوٹھ نئی سبزی منڈی یو سی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر سات امیدوار مدمقابل ہوں گے۔