اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان میں ٹیکس سہولت کیلئے FBR کا جدید اے آئی چیٹ بوٹ لانچ، یہ عوام کو ٹیکس سے متعلق مختلف سوالات پر عمومی معلومات فراہم کرے گا ۔ ملک کے سرکاری شعبے کی کسی آرگنائزیشن میں پہلی بار، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو عوام کو مختلف ٹیکس سے متعلق سوالات پر عمومی معلومات فراہم کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی عوامی ویب سائٹ پر ایک جنریٹیو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ تیار کیا ہے، جو پاکستان میں کسی بھی سرکاری ادارے — وفاقی یا صوبائی — کی جانب سے عوامی سطح پر اے آئی پر مبنی سروس متعارف کرانے کا پہلا موقع ہے۔