• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی بند والی پٹی پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ، پتھر لگنے سے 4 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )باغ کورنگی ملیر ندی بند والی پٹی پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ، نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کورنگی اور ٹیم پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پتھر لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے،نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو نقصان پہنچایا اور جلانے کی بھی کوشش کی،اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے چار ملازم پھتر لگنے سے زخمی ہوئے ،بعد ازاں علاقہ مکینوں نے انکروجمنٹ کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔اسچدوران ٹریفک کو شاہ فیصل کالونی سے شاہراہ بٹھو اور ریتا پلاٹ یوٹرن سے واپس بھیجا گیاں جبکہ کورنگی سے آنے والی ٹریفک کو مزار کٹ سے واپس بھیجا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید