• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، 7 سالہ بچے کی نماز جنازہ، لواحقین کا لاش کے ہمراہ تھانے کے باہر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کئے گئے7سالہ سعد علی کی نمازِجنازہ بعد نمازظہرلانڈھی بی ایریا لال مزارکے قریب مرکزی سڑک پرادا کردی گئی،نمازِجنازہ میں مقتول کے اہلِ خانہ، رشتے دار،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی نمازِجنازہ کے بعد لواحقین نے لاش کے ہمراہ لانڈھی تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا جس کے باعث لانڈھی روڈ پرٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی لواحقین کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ لانڈھی پولیس نے مقتول سعد کو تلاش کرنے میں کوئی تعاون نہیں کیا ، احتجاج کے بعد مقتول سعد علی کومقامی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گی،دریں اثنا پولیس نے 4/B ایریا لانڈھی میں کارروائی کرکےمبینہ طور پر قتل کرنے میں ملوث 2 ملزمان سہیل قریشی اور محمد حسن کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان مقتول بچے کے پڑوسی ہیں ، علاوہ ازیں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعدسرپر وزنی چیز مار کر قتل کیاگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید