کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر8کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40سالہ عمران ولد محمد گلزار کو زخمی کردیا ،بن قاسم تھانے کی حدود شاہ ٹاؤن میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 65 سالہ محمد ہارون ولد محمد رمضان کو زخمی کردیا ،پولیس کے مطابق زخمی دودھ فروش ہے بلدیہ کے علاقے داود گوٹھ کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 18سالہ عبدالوہاب ولد اصغر زخمی ہوگیا