• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں ون وہیلنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹر سائیکل سوار کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد چارنمبر میں منگل کی صبح موٹرسائیکل سوارنوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،متوفی نوجوان کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا ، متوفی نوجوان کے ورثا کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید