کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نےباور کرادیا آزادی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ،فرانس،کینیڈا،آسٹریلیا اور برطانیہ جیسے طاقتور ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا فلسطینی عوام کی جدوجہد میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔