کراچی (شکیل یامین کانگا) کراچی سمیت سندھ کی28 نشستوں میں بدھ 24ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی اپنی کامیابی کا دعو یٰ کررہے ہیں، بدھ کو ہونے والے الیکشن کیلئے کراچی کے پانچ حلقوں کیلئے 72پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، مانیٹرنگ کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کراچی میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، جو نتائج کی وصولی تک مسلسل فعال رہے گا، صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور متعلقہ حکام کو سخت ہدایات کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پولنگ صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی، کراچی کے ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 ، ضلع غربی میں ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی ایک اور یو سی 7 جبکہ ضلع کیماڑی کی ٹی ایم سی بلدیہ کی یو سی 8 کو نہایت حساس قرار دیا گیا ہے ۔تینوں اضلاع میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔