ملتان (سٹاف رپورٹر) سیتل ماڑی کے علاقے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تین افراد جھلس گئے نشتر ہسپتال منتقل ۔پولیس کو علی ٹاون سے راہگیر نے اطلاع دی کہ عبدالرزاق کیٹرنگ کا کام کرتے ہیں کام کے دوران گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس کو بجھاتے ہوئے عبدالرزاق اور اس کا بیٹا مدثر اور کام کرنے والا لڑکا راشد آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے جہنیں طبی امداد کیلئے ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت تفتیش شروع کردی ۔