• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران صفائی واسا ملازمین پر چار افراد کا تشدد، سرکاری مشینری کو بھی نقصان پہنچایا

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کے4 ملازمین پر شالیمار کالونی سیوریج کی صفائی کرتے ہوئے 4افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا ، نقدی، موبائل اور سروس کارڈ چھین لیا اور سرکاری گاڑی کو بھی اینٹیں مار کر توڑ دیا ۔ واسا کے ملازم شفقت حسین نے تھانہ بہاؤ الدین زکریا کو مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دے دی ، شفقت حسین نے موقف اختیار کیا کہ شالیمار کالونی میں تین ملازمین کے ہمراہ سیوریج کی صفائی میں مصروف تھے کہ ڈنڈوں، سوٹوں سے لیس 4افراد واسا ٹیم پر حملہ آور ہو گئے، حملے کے نتیجے میں مرید عباس اور مجھے اندرونی چوٹیں آئیں، ملزمان نےسرکاری مشینری کی توڑ پھوڑ بھی کی۔
ملتان سے مزید