• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس صرف مستقل ،سینئر میڈیکل افسران کو جاری کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس (ایم ایل سی) صرف مستقل و سینئر میڈیکل آفیسرز کی جانب سے جاری کیے جائیں، جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بعض ہسپتالوں میں یہ سرٹیفکیٹس ایڈہاک اور جونیئر ڈاکٹروں کے ذریعے جاری کیے جا رہے ہیں، جو کہ عدالت کی ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے، تمام سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایم ایل سی کے اجراء میں جاری کردہ احکامات پر عمل کرائیں۔
ملتان سے مزید