ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر میں پارکنگ کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار جاری ، رشید آباد چوک فاطمہ ہسپتال کے قریب بھتہ مافیا نے شہریوں سے فی چکر 50سے 150روپے وصول کرنا شروع کردیے، شہریوں کا میونسپل کارپوریشن ملتان کے پارکنگ سٹینڈ مافیا کے خلاف شدید احتجاج ، شہری محمد عامر نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان نے پارکنگ سٹینڈ مالکان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، پارکنگ سٹینڈ سے ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے ، بھتہ نہ دینے والے پارکنگ سٹینڈ مالکان کے خلاف روزانہ ایف آئی آر کٹوا دی جاتی ہے اور بھاری جرمانے وصول کئے جاتے ہیں ،انہوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ پارکنگ سٹینڈ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔