ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد شاہد سے دو داکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے تہمینہ بی بی سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے وسیم عباس ،راشد منہاس کے موبائلزفونز کنول کی میٹر تار اختر ستان کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے سفیر اللہ کی موٹرسائیکل ملک اختر کی نقدی 1لاکھ 50ہزار محمد لطیف کا موبائلزفونزقطب پور کے علاقے عبدالرزاق کی تار ندیم کا بکرا صفدر عباس کی تاریں محمد وسیم کا دروازہ نذیر احمد کا میٹر بجلی ممتاز آباد کے علاقے احمد حسن ،ظفر اقبال بی زیڈ کے علاقے زاہد کے موبائلزفونز صدر کے علاقے منور اور احمد سعید کے گھریلوں سامان الپہ کے علاقے مصطفی کا بیل قادر پورراں کے علاقے مظہر کی گھاس نیوملتان کے علاقے حمزہ سرفراز کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے وسیم اکرم سیتل ماڑی کے علاقے اعجاز کے موبائلزفونز لیاقت علی کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے سفیان کی موٹرسائیکل شہزاد خان کا موبائل ریاض حسین کا دو سو تھان کپڑےدولت گیٹ کے علاقے عثمان قرشی کا گیس سلنڈر و چولہا لوہاری گیٹ کے علاقے نصرت پرویز کی موٹرسائیکل محمد حفیظ کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے شکیل احمد کی نقدی و موبائل بستی ملوک کے علاقے محمد بشیر کا انورٹر و سولر پلیٹ صدر شجاع آباد کے علاقے کاشف سامان ملک اللہ یار کا سامان حبیب احمد کی بھینس رانا ہاشم کا سکول کا سامان راجہ رام کے علاقے غلام حسین کی تار کاپر عطا الہی کا سونا سٹی جلالپور کے علاقے صابر کا سامان اعجاز کی سولر پلیٹیں اور صدر جلالپور کے علاقے سلیم کا سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔