ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شہباز سے 1060گرام آئس حرم گیٹ پولیس نے ملزمان ارشد اور عبداللہ سے 14بوتلیں شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم زنیر سے 1060گرام آئس الپہ پولیس نے ملزم حزیم علی سے 10لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم احسان سے 20لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم عامر سے 20لیٹر شراب ملزم جاوید سے 1100گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم عامر سے 9لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو مختلف واقعات میں دو نامعلوم کالر نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جن کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات میں دو نامزد اور دس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری سے جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے نشتر ہسپتال میں مختلف واقعات میں چور سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نےاغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،ٹریفک حادثہ میں شہری کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اور ساتھی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے کانسٹیبل کے دست گریبان ہوکر وردی پھاڑ نے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔