ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی دودھ مافیا کیخلاف کارروائی، 200 لیٹر جعلی دودھ، 40 لیٹر ممنوعہ کیمیکلز تلف، مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے85 کلو کھلا پاؤڈر، 16 لیٹر ویجیٹبل گھی اور مکسنگ مشینری ضبط کرلی گئی،کاروائی دنیاپور کے علاقے گلزار پور میں کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ کی تیاری میں وے پاؤڈر، ویجیٹبل گھی، مارگرین اور مضرصحت کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا اور دودھ نما گاڑھا محلول تیار کرکے شہر اور دیگر علاقوں میں ملک شاپس اور گھروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔