ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد کے زیر تربیت 38 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 16 شرکاء نے محمد عمران، فیکلٹی ممبر نیپا کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکبر، سربراہ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس نے وفد کو ادارے کے اغراض و مقاصد، تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر بریفنگ دی۔