ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹس نمائش شروع ہوگئی جو دو دن جاری رہے گی ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ آرٹ اینڈڈیزائن نے ایک برس قبل جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا اہتمام تھا جو اب سالانہ کلینڈر کا حصہ بن گئی ہے رواں برس بھی اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 24ستمبر تک جاری رہے گی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا ۔