• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا ایڈمیشن کے لئے آنے والوں کو مشکلات

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، ایڈمیشن کے لئے آنے والے ووچرز کے انتظارمیں خوار ہوگئے ،تفصیل کے مطابق خواتین یونیورسٹی میں اس وقت بی ایس پروگرام کے لئےداخلےجاری ہیں مگران کا آئی ٹی سسٹم ایک بار پھر جواب دے گیا دو ہفتے قبل بھی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے سرور بیٹھ گئے تھے جس کی وجہ سے ایڈمنشن سسٹم متاثر ہوا اب گذشتہ روز ایک بار پھر سسٹم بیٹھ گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ داخلے کی خواہش مند طالبات کو فیس واؤچر جمع کرانے کا کہا گیا جب طالبات اور والدین داخلے کےلئے واؤچر کے حصول کے لیے یونیورسٹی پہنچے تو معلوم ہوا کہ سسٹم ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکنٖیکل ایشوز کی وجہ سے مسائل آجاتے ہیں جن کو ترجیح بنیادو ں پر حل کردیاگیا ۔
ملتان سے مزید