• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 61افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک 8ہوٹلوں کی تلاشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ صدر اور جلیل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ۔49گھروں کی چیکنگ 61افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک 8ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی ۔ جے ٹی ٹی ملتان نے حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ صدر کے مختلف علاقوں پولیس ٹریننگ سنٹر ،رضا آباد ، جلیل آباد ، ریلوے سٹیشن اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے 49گھروں کی چیکنگ کی گئی 61افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا اور 8ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور رہائش اختیار کرنے والے افراد کا ریکارڈ مرتکب کیا سرچ آپریشن کے دوران گرفتاری عمل نہ لائی جاسکی ۔
ملتان سے مزید