• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ریل / ٹیوب اسٹیشن سے 500 میٹر کے فاصلے پر گھر خریدنے والوں کو 42 ہزار 700 پاؤنڈ تک کی اضافی رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

نیشن وائیڈ بلڈنگ سوسائٹی کے تجزیہ کے مطابق اسٹیشن سے 500 میٹر دور والے مکانات کی قیمتوں کا موازنہ 1500 میٹر دور والے گھروں سے کیا گیا ہے۔

گریٹر مانچسٹر میں مکان اسٹیشن کے قریب ہونے کی صورت میں 10 ہزار 900 پاؤنڈ اور گلاسگو میں 8 ہزار 800 پاونڈ کی اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

بلڈنگ سوسائٹی کے سینئر اکانومسٹ اینڈریو ہاروی کے مطابق حالیہ ریسرچ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بڑے شہروں میں رہنے والوں کیلئے ٹرانسپورٹ لنکس انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

لندن میں مکان خریدنے یا کرائے پر لینے والے 80 فیصد کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کا قریب ہونا انتہائی اہم ہے، لندن میں رہنے والے تقریباً 60 فیصد لوگ ہفتے میں ایک سے زائد بار ریل کا ٹیوب کا سفر کرتے ہیں۔

 گلاسگو میں ریل یا سب وے سے 37 فیصد اور مانچسٹر میں ریل یا میٹرو لنک سے 35 فیصد لوگ سفر کرتے ہیں، مکان اسٹیشن سے قریب ہونے کی صورت میں صارفین اوسط 8 فیصد زائد جبکہ لندن میں رہنے والے اچھے ٹرانسپورٹ لنکس ہونے کی صورت میں 10 فیصد تک زائد رقم دینے کو تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیوب کی سرکل لائن کے اسٹیشنز کے اطراف کے مکانات کی اوسط قیمت 7 لاکھ 29 ہزار پاؤنڈ جبکہ ایلزبتھ لائن کے اسٹیشنز کے اطراف کے مکانات کی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار پاؤنڈ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید