• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ سپر فور، پاکستان دلچسپ مقابلے میں سری لنکا پر غالب، حسین طلعت میچ کے ہیرو

ابوظبی (عبدالماجد بھٹی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں حسین طلعت اور محمد نواز کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی لاج رکھ لی۔ حسین طلعت میچ کے ہیرو بن گئے۔ دو وکٹیں لینے والے حسین طلعت نے30گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 32 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ محمد نواز کو مسلسل دوسرے میچ میں بولنگ نہیں ملی، انہوں نے24گیندوں پر38ناقابل شکست رنزتین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ دونوں نےچھٹی وکٹ پر58رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔ منگل کی شب شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظبی میں پاکستان نے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باوجود دلچسپ مقابلےمیں سری لنکا پر پانچ وکٹ سے غلبہ پا کر پہلی کامیابی حاصل کی اور فائنل کیلئے امیدوں کو روشن رکھا۔ سری لنکا مسلسل دوسرا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں موجود ہے لیکن اس کے آگے جانے کا انحصار دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر ہوگا۔ پاکستان کو صاحبزادہ فرحان اورفخر زمان نے45رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا جس کے بعد دونوں تھکشانا کی تین گیندوں پر آؤٹ ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید