کراچی ( ثاقب صغیر )چینی شہریوں کی سیکورٹی پر مامور ایس پی یو اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اب ائیر پورٹس پر امیگریشن حکام کے ساتھ بیٹھیں گے۔پاکستان میں چینی شہریوں کو بہترفول پروف سیکورٹی فراہمی کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے سیکورٹی پر مامور اداروں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) سمیت دیگر متعلقہ سیکورٹی اہلکاروں کو ائیر پورٹس پر موجود چینی شہریوں کے لیے مختص کیے گئے امیگریشن کاؤنٹرز میں ایف آئی اے امیگریشن کے اہلکاروں کے ساتھ موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔