کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کراچی دشمن پالیسی پر گامزن،سندھ حکومت نااہل اور کرپٹ،فارق ستار،کراچی و حیدرآباد کے منصوبے سبوتاژ کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے،امین الحق ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے ساتھ عوامی مسائل کے حوالے سےبہت زیادہ ظلم ہوچکا ہے، اب فیصلے کا وقت آگیا ہے،پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہئے، سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، پیپلز پارٹی کا سلوگن ہے، خود کچھ کام کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے ۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی و حیدرآباد میں وفاق کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے والوں کا ہر صورت مقابلہ کرے گی،پی پی کے 7 قومی اسمبلی ارکان کراچی میں موجود ہیں، ایک بھی بلدیاتی اداروں سے کام نہیں کرا رہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔