نیویارک (اے ایف پی)یورپی یونین سربراہ نے بچوں کے سوشل میڈیااستعمال پر پابندی کی حمایت کردی ۔ارسلا فان ڈیر لائن کا کہنا تھا کہ بچوں کو جیسے سگریٹ، شراب تک رسائی نہیں دی جاتی، اسی طرح سوشل میڈیا عمر کی حد مقرر ہونی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم کے ساتھ نیویارک میں تقریب سے خطاب میں کہی۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نےسوشل میڈیا پر کم عمر بچوں پر پابندی لگائی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی سربراہ ارسلا فان ڈیر لائن نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے لیے "ڈیجیٹل بالغ عمر" مقرر کی جائے۔