کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر کلکتہ میں شدید بارشوں سے بارش کا 39سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔حادثات میں کم از کم 10افراد ہلاک ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلکتہ شہر اور اطراف میں 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور آخری مرتبہ اس طرح کی بارش سال 1986 میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد شہر مفلوج ہے۔