نیو یارک(نیوز ڈیسک)انڈو نیشیا کی غزہ میں 20 ہزار امن فوجی بھیجنے کی پیشکش،فلسطینی ریاست کی حمایت،دو ریاستی حل پر زور، اسرائیل کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں دینے کے حامی ہیں، انڈونیشی صدر،امریکہ بھی عرب و مسلم ممالک کے امن دستے کے حق میں، تعمیرِ نو کے لیے مالی تعاون کی پیشکش۔انڈونیشیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں غزہ کے لیے بڑی پیشکش کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ انڈونیشیا ہمیشہ عالمی امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔انھوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو ہم اپنے 20 ہزار فوجی امن مشن کے ساتھ غزہ بھیجنے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔انڈونیشیا کے صدر نے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن ممکن ہے۔