کراچی(نیوزڈیسک)دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک کے والد ایرول مسک ایک بار پھر شدید تنقید اور الزامات کی زد میں ہیں۔ ان کے خلاف کئی دہائیوں سے مختلف اوقات میں ایسے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے ہیں،امریکی اخبار کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایرول مسک پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرول مسک نے مبینہ طور پر اپنے 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور یہ سلسلہ 1993ء سے جاری ہے۔