• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 12.25 کھرب روپے توانائی کے گردشی قرض کا معاہدہ مکمل

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) پاکستان کے توانائی اور مالیاتی شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) اور 18 بڑے بینکوں نے حکومت کے ساتھ مل کر12.25 کھرب روپے کا ریکارڈ فنانشل ری اسٹرکچرنگ اور فنانسنگ معاہدہ طے کر لیا۔ یہ ڈیل سرکلر ڈیٹ کے سنگین بحران کو حل کرنے اور معیشت کو استحکام دینے کی بڑی کوشش ہے۔معاہدے کے تحت 659.6 ارب روپے موجودہ بینک قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ جبکہ 565.4 ارب روپے نئے فنڈز کے ذریعے آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (IPPs) کے بقایاجات کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ یہ فنانسنگ موجودہ 3.23 روپے فی یونٹ ڈیٹ سروسنگ سرچارج سے پوری ہوگی، اس طرح حکومت یا صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔بینکوں نے یہ سہولت رعایتی شرائط پر فراہم کی ہے، جو پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم شرح پر ہے۔

اہم خبریں سے مزید