• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ کیلئے عالمی امداد پر اتفاق ہوا، وزیراعظم

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کیلئے عالمی امداد پر اتفاق ہوا ہے، رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج (25 ستمبر ) کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرینگے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا نائب وزیراعظم اسحاق ڈارآج اہم اجلاس میں شرکت کررہے ہیں جس میں مشترکہ اعلامیے کو عملی جامہ پہنانے پربات چیت ہوگی، صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اورعرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی، مشترکہ اعلامیے میں شرکا نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیر پا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا، غزہ کیلئے عالمی امداداور فلسطینی قیادت کو مضبو ط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعظم نے کہاکہ بنگلادیش کیساتھ تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید