• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اقتصادی شہ رگ، روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ملک کی اقتصادی شہ رگ ،روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہر کے بارے میں منفی تاثر غلط، امن و امان کی صورتحال بہتر ،سندھ حکومت بھی تعاون کررہی ہے،کراچی چلے گا تو ملک ترقی کرے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی اقتصادی شہ رگ اور کمرشل حب ہے، ملک کی ترقی کا انحصار کراچی کی ترقی پر ہے، ہمیں اپنے اہم شہروں کی مثبت مارکیٹنگ کرنی ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی کو اس شہر کے لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے اور لوگوں کی توقعات کے عین مطابق منتخب بلدیاتی نمائندے شہری مسائل کے حل میں اپنا کردارادا کررہے ہیں، شہر بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اورہرممکن کوشش کر ر ہے ہیں کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایا جائے، یہ بات انہو ں نے کے ایم سی کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) لاہور کے 38 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء پر مشتمل وفد سے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔
اہم خبریں سے مزید