• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کے بیرون ممالک ڈاک ترسیل کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان پوسٹ کے بیرون ممالک ڈاک ترسیل کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ذ رائع کے مطا بق  روس کی پوسٹل سروسز نے تصفیہ طلب ایشوز کی وجہ سے پاکستان پوسٹ آفس کیلئے مزید ڈاک کی خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈائریکٹر انٹر نیشنل پوسٹل سروس نو ر الصبیٰ  نے ایک آفس میمو رنڈم کے ذ ریعے تمام برانچوں کو حکم دیا ہے کہ روسی کمپنی  سے تنازعہ طے ہونے تک روس کیلئے ڈاک اور پارسل کی بکنگ بند کردی جا ئے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رشئین پوسٹ کے ساتھ بعض ایشوز زیر التواء ہونے کی وجہ سے روس کیلئے ڈاک کی  ڈیلیوری یقینی بنا نے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پاکستان پوسٹ  حل طلب ایشوز  کو  طے کرنے کیلئے  مصروف عمل ہے۔ فی الحال فو ری طور پر روس کیلئے  ڈاک اور پارسل کی بکنگ معطل کردی جا ئے۔ ذر ائع کے مطا بق دارے کے فنڈز کم اور مسائل ہوتے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید